
اسرائیل کا غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ اور خوراک کی سپلائی بند کرنا عالمی قانون کے خلاف ہے.اقوام متحدہ
اسرائیل نے فضائی حملوں میں غزہ میں رہائشی عمارتوں ‘سکولوں اور اقوام متحدہ کی عمارتیں کو نشانہ بنایا جس سے عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے.عالمی ادارے کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا بیان
میاں محمد ندیم
منگل 10 اکتوبر 2023
14:45

(جاری ہے)
فلسطینی گروپ حماس نے مبینہ طور پر ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر اپنے اچانک حملے میں تقریباً 150 افراد کو اغوا کرلیا تھا، اس نے دھمکی دی کہ اگر بغیر کسی وارننگ کے اسرائیلی فضائی حملوں کے ذریعے غزہ کے رہائشیوں کو”نشانہ بنانے“ کا سلسلہ جاری رہا تو وہ مغویوں کو موت کے گھاٹ اتار دے گا. حماس کی یہ دھمکی پیر کے روز اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا مکمل محاصرہ کیے جانے کے بعد سامنے آئی جبکہ محاصرے کے نتیجے میں خوراک، پانی اور بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جس سے بڑھتی مایوس کن انسانی صورت حال کے خدشات جنم لینے لگے ہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے اپنے دفتر کی جانب سے جمع کی گئی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فضائی حملوں میں غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں سکول اور اقوام متحدہ کی عمارتیں بھی شامل ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں. غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی انسانی قانون واضح ہے کہ شہری آبادی اور شہری اشیا کو بچانے کے لیے مسلسل دیکھ بھال کی ذمہ داری حملوں کے دوران بھی عائد ہوتی ہے اسرائیلی وزیر دفاع کے غزہ کی سخت ناکہ بندی کے اعلان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے”محاصرے“ عالمی قانون کے تحت ممنوع ہیں اس سے قبل ایک اور رات غزہ پر مسلسل اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے کہا کہ اس نے غزہ کی سرحد پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے جہاں حماس نے اپنی کارروائی کے دوران باڑ کو گرا دیا تھا. اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب اس کی فوج نے 30 ہزار ریزرو اہلکاروں کو طلب کرلیا اور غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کر دی جس کے بعد ان خدشات میں اضافہ ہوگیا کہ اس نے حماس کے دہائیوں کے سب سے بہادرانہ حملے کا جواب دینے کے لیے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
بین الاقوامی قانون طاقتور دوستوں اور عسکری صلاحیت کے بغیر ناکارہ، زیلنسکی
-
ایران جوہری ہتھیار بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا، صدر پزشکیان
-
تباہ حال غزہ میں اسرائیلی جنگی چالیں دہشت کا سبب، یو این ادارے
-
غزہ کی طرف رواں امدادی کشتیوں پر ’اسرائیلی حملہ‘ قابل تشویش
-
پیپلزپارٹی نے گندم امدادی قیمت 4500 روہے فی من مقرر کرنے کی تجویز دے دی
-
اسلام آباد راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبہ، پاکستان چین سے ٹرینیں درآمد کرے گا
-
امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کی کراچی آمد،پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام کا مہمان عملے کا استقبال
-
ودہولڈنگ ٹیکس کو ناانصافی قرار دینے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل بیان سے پیچھے ہٹ گئی
-
پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کیلئے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ شروع
-
سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ بنانے سے بہت سی تحصیلوں میں کرائم کی شرح صفر ہوگئی ہے
-
پنجاب میں یتیموں، بیواؤں اورغرباء کی زمینوں پرقبضے کے خاتمے کیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ
-
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.