
عمران خان کو سائفر کیس کی جیل سماعت کے خلاف ریلیف نہ مل سکا، سماعت جیل میں ہی ہو گی
جیل ٹرائل سیکیورٹی کے حوالے سے درخواستگزار کے حق میں ہے،بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بدنیتی ظاہر نہیں آتی۔عمران خان کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہیں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنا دیا
مقدس فاروق اعوان
پیر 16 اکتوبر 2023
12:16

(جاری ہے)
جیل ٹرائل کے خلاف درخواست کا متعلقہ فورم ٹرائل کورٹ ہے۔
عمران خان کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہیں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔ درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی ؟ تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی، کچھ دیر میں تحریری فیصلہ جاری ہونے کا امکان ہے۔سائفر کیس مقدمہ اخراج اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کو ایک ایسے آرڈر کے تحت گرفتار کیا گیا جس پر تاریخ تک نہیں تھی۔ سولہ اگست کو ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ مانگا جسے ٹرائل کورٹ نے مسترد کر دیا، چیرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ، عدالت کل چیرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے، چیرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کرتے ہوئے پارلمینٹ کو اعتماد میں لیا، سابق وزیراعظم نے اپنے آئینی حلف سے غداری نہیں کی، لطیف کھوسہ نے مزید دلائل دئیے کہ چیرمین پی ٹی آئی پر سائفر میں ردوبدل کا الزام بے بنیاد ہے۔ سائفر کا کوڈ ملزم نے نہیں بلکہ خود استغاثہ نے ایف آئی آر میں ظاہر کیا۔سائفر کیس میں سیکشن 5 کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ میں نے کہا سازش سے نکالا پی ڈی ایم کا موقف تھا عدم اعتماد کرکے نکالا۔ سائفر میرے پاس نہیں ہے وہ موجود بھی وزارت خارجہ میں ہے۔ انہوں نے ایف آئی آر میں کوڈ لکھا ہے انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔ کس نے ان کو کہا تھا کوڈ ایف آئی آر میں لکھیں۔ ٹرائل کورٹ نے آرڈر میں دھمکی بھی لگائی ہوئی ہے ۔ انگریزی تو جیسی بھی ہے میری بھی انگریزی ایسی ہے ، وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ ممنوعہ جگہ نہیں ہے اگر ملک کے خلاف کوئی سازش ہو تو عوام کو بتانا م وزیراعظم کا کام ہے۔
مزید اہم خبریں
-
بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.