آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2023 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2023ء) راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ سال چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح انٹر بورڈ کوارڈینیش کمیٹی(آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کیا۔

اس موقع پر راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے محمد،عدنان خان اور دیگر آفیشلز شمساد علی سمشاد علی، محمد فہمید،ملک سہیل، راجہ سرورِ خان، رانا عابد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں کوہاٹ کو مردان کے خلاف 1-2 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عثمان اور امام الدین نے ایک ایک گول کیا جبکہ مردان کی جانب سے شفیع اللّٰہ نے واحد گول کیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے مردان، کوہاٹ، کراچی (بی آئی ای)، سوات، پشاور اور بنوں کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ راولپنڈی ، اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ اور کراچی (ایس بی ٹی ای) کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 22 اکتوبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔