منظور وٹو کی صاحبزادی پیپلزپارٹی میں شامل ، بلاول سے ملاقات ، اوکاڑہ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

منگل 24 اکتوبر 2023 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں پی پی پی میں شمولیت کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی روبینہ شاہین وٹو نے ملاقات کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ شاہین وٹو کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر اوکاڑہ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔