
گورنر سٹیٹ بینک کی پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سالانہ اجلاس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
منگل 2 ستمبر 2025 14:49

(جاری ہے)
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہوا ہے جبکہ ترسیلات زر مالی سال 2025ء میں 38 ارب ڈالر سے زائد ہوگئیں، جو بڑی حد تک غیر رسمی سے رسمی چینلز میں منتقل ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ افراطِ زر جون 2025ء تک کم ہو کر 3.2 فیصد کی تاریخی سطح پر آگیا ہے، جس کے نتیجے میں سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کردیا ہے۔ مالیاتی نظم و ضبط، ایکسچینج کمپنیوں میں اصلاحات اور بیرونی قرضوں میں استحکام نے مارکیٹ کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیاد پر کھڑی ہے۔ مالی سال 2026ء میں شرح نمو 3.25 تا 4.25 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ استحکام برقرار رکھا جائے، ذخائر میں اضافہ کیا جائے اور افراطِ زر کو 5 تا 7 فیصد کے ہدف کے اندر رکھا جائے۔پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے گورنر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر وہ ساختی رکاوٹیں دور کرنی ہوں گی جو برآمدکنندگان کو متاثر کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے مگر کاروبار کرنے کی لاگت اب بھی غیر مسابقتی ہے۔ ایکسپورٹ فسیلی ٹیشن اسکیم (ایف ای ایس ) سے اہم خام مال کو خارج کرنے نے برآمدکنندگان پر غیر ضروری بوجھ ڈال دیا ہے، جبکہ عالمی منڈی اس وقت پاکستان کے لیے مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کرتی ہے۔ فواد انور نے کہا کہ خام مال پر درآمدی ڈیوٹیز ختم کی جائیں اور سیلز ٹیکس 3 تا 5 فیصد تک محدود اور مکمل ریفنڈ ایبل کیا جائے ،بڑھتی اجرت اور توانائی کی لاگت پورا کرنے کے لیے سبسڈی شدہ فنانسنگ سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلابی ریلوں میں گھرے9 لاکھ سے زائد متاثرین کو بروقت ریسکیو کرنےکا دعویٰ
-
چیئرمین سینیٹ کا ملتان میں قائم مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ،متاثرین کو بلا تفریق سہولیات دیں گے ، سید یوسف رضا گیلانی
-
پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے
-
ساہیوال، اوورسیز پاکستانی کی بیوی سے گینگ ریپ،جیٹھ ،بھتیجے سمیت چار کے خلاف مقدمہ دو گرفتار
-
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے‘ عظمیٰ بخاری
-
صرف 2 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ ہوشربا 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
-
کالا باغ ڈیم پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے جذبات خوش آئند ہیں ، عبدالعلیم خان
-
صدرمملکت کا معروف اداکارانور علی کے انتقال پراظہارافسوس
-
تمام صوبوں کو ڈیم کے معاملے پر بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ڈیم ناگزیر ہیں‘ عظمی بخاری
-
سی پیک 2.0 پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا، احسن اقبال
-
صادق سنجرانی کے والد کا انتقال ،درچین مری کی اظہار تعزیت
-
ڈیم ناگزیر ،تمام صوبوں کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا ‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.