
اراکین سینیٹ کا سینیٹر رانا مقبول احمد اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار،خراج عقیدت
جمعہ 27 اکتوبر 2023 13:30
(جاری ہے)
سینیٹر مقبول احمد کے ساتھ ہمیں کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا ہے، وہ انتہائی ملنسار اور محب وطن شخصیت تھے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ رانا مقبول احمد ایک جمہوریت پسند شخصیت تھے، قوانین پر ان کی گہری نظر ہوتی تھی، ہم نے انہیں ایک اچھا انسان پایا، سابق سینیٹر ایس ایم ظفر ممتاز قانون دان اور ایک بڑے دانشور تھے، انہوں نے ایک سیاستدان اور قانون دان کے طور پر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے کام کیا۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رانا مقبول ایک متحرک سینیٹر تھے، مختلف قائمہ کمیٹیوں کے رکن رہے اور ایوان کی کارروائی میں ان کا فعال کردار رہا۔ انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر ایس ایم ظفر ایک انتہائی ایماندار شخصیت تھے، انہوں نے ملک کی خدمت کی۔ سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ سینیٹر مقبول احمد ایک اچھی شخصیت تھے، اللہ تعالیٰ ان غریق رحمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر ایس ایم ظفر نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کام کیا۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ رانا مقبول احمد سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا اور ان کے ساتھ سینیٹ میں اچھا وقت گزرا۔ انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر ایس ایم ظفر کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا، قانون کے شعبے میں ان کا ایک بہت بڑا مقام تھا، انہوں نے ملک میں قانون کی بالادستی کے لئے بھرپور خدمات انجام دیں۔ سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد نے ایوان بالا میں ایک متحرک سینیٹر کے طور پر کام کیا اور قائمہ کمیٹیوں میں بھی ان کا انتہائی اہم کردار رہا، اسی طرح سابق سینیٹر ایس ایم ظفر نے بھی ملک کی سیاست اور قانون کے شعبے میں شاندار خدمات سر انجام دیں۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر کی ملک کی پارلیمانی سیاست میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے بھرپور طریقے سے کام کیا، ان دونوں شخصیات کی وفات پر پورا ایوان رنجیدہ ہے۔ سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ میری نشست رانا مقبول احمد کے ساتھ ہی تھی، میں نے انہیں ایوان بالا میں جتنا سرگرم، متحرک اور پرجوش انہیں پایا، شاید ہی کوئی دوسرے سینیٹر ایسے ہوں، وہ نئے آنے والے سینیٹرز کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے، پارلیمانی کمیٹیوں میں انہوں نے بڑے متحرک فعال طریقے سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ظفر ایک تاریخ کا نام ہے، ہماری 70 سالہ تاریخ کے وہ عینی شاہد ہی نہیں اس کا ایک کردار بھی تھے، جمہوریت، انسانی حقوق، آئین کی بالادستی کے لئے ان کا یادگار کردار رہا ہے، اس ایوان کے بھی وہ رکن رہے، اس کے علاوہ علم و ادب کے حوالے سے بھی ان کا ایک مقام ہے اور قانون دان کے لحاظ سے ان کا بلند مرتبہ ہے، ان کی کتابیں قانون کے طلباء اور ہم جیسے لوگوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے اس ایوان میں فلسطین کے مسئلہ پر بحث کا آغاز ہو گا۔ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے کہا کہ رانا مقبول احمد ہمارے بہت اچھے دوست اور ساتھی تھے اور ایوان بالا کی کارروائی میں پیش پیش رہتے۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ سابق سینیٹر ایس ایم ظفر پاکستان کا اثاثہ تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سینیٹر رانا مقبول احمد ایک انتہائی ملنسار شخصیت تھے، انہوں نے سرکاری ملازمت اور پارلیمنٹ کے ممبر کے طور پر بہت اچھا وقت گزارا۔ سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا کہ رانا مقبول احمد اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر کی ملک کے لئے بہت خدمات ہیں۔ سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد اور سینیٹر ایس ایم ظفر نے ہمیشہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے کام کیا، ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ سینیٹر ثناء جمالی نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد کی پارلیمانی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، سابق سینیٹر ایس ایم ظفر نے قانون کے شعبے میں جو کام کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ سینیٹر نزہت صادق نے کہا کہ رانا مقبول احمد اور ایس ایم ظفر کی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی کے لئے بڑی خدمات ہیں۔ سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ سابق سینیٹر ایس ایم ظفر وزیر قانون رہے، ان کا شمار ملک کے ممتاز قانون دانوں میں ہوتا تھا، وہ بہت عظیم دانشور تھے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد نے ملک میں پارلیمانی سیاست اور پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد نے پارلیمانی قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا، ان سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ تھی، وہ ادارہ جتای اصلاحات کے حامی تھے، اللہ تعالیٰ سینیٹر رانا مقبول اور ایس ایم ظفر کو جنت الفردوس میں عطا فرمائے۔ سینیٹر خالدہ عطیب نے کہا کہ رانا مقبول کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا بہت موقع ملا، ایس ایم ظفر کی قانونی امور سے متعلق خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی، سینیٹر مولانا فیض محمد، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر خالدہ سکندر مہندرو، سینیٹر رانا محمود الحسن، سینیٹر محمد اکرم اور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے ایران، عراق، لبنان اور شام کے بارے میں پاکستانی شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
-
لاہور،الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مخصوص سبز نمبر پلیٹ متعارف
-
محرم امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا مہینہ ہے،مولانا طاہر اشرفی
-
پاک افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے،ثروت اعجاز قادری
-
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لائنز ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
-
ایران تنازع ،بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بحران کا خطرہ
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزازمیں امریکی صدر کا ظہرانہ خوش آئند ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان
-
کوہاٹ ،جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
-
اعلیٰ تعلیم سے نوجوانوں کا مستقبل جڑا ہے،تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں،فیصل کنڈی
-
پنجاب بھرمیں1264ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1529زخمی ہوئے
-
کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج
-
ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.