جماعت اسلامی رہنمائوں کا سینئر صحافیوں کرم علی شاہ اور اے کے محسن سے اظہار تعزیت

اتوار 5 نومبر 2023 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2023ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے ممبر اور اے پی پی سندھی سروس کے انچارج سید کرم علی شاہ اور سینئر صحافی اے کے محسن کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔