بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

، 9نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب و خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش کی توقع

پیر 6 نومبر 2023 19:12

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2023ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے 8نومبر سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 8نومبر کو مغربی ہوائوں کا سلسلہ مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو گا، مغربی ہوائیں 10نومبر کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہیں گی۔

(جاری ہے)

(آج) 7نومبر کو بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ہرنائی، خاران، چمن، زیارت سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔(آج)7نومبر کو پنجاب کے علاقے ڈی آئی خان، ڈی جی خان، لیہ، بھکر، سرگودھا، میانوالی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔8اور 9نومبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔8سے 10نومبر کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں 2سے 3ڈگری کمی کا امکان ہے۔