آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی و مغربی علاقوں میں مختلف مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 7 نومبر 2023 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2023ء) ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں مختلف مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ شام/رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند /سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بارکھان 31،ژوب 06، قلات 04،دالبندین ، خضدار 03،کوئٹہ( شیخ ماندہ، سمنگلی01) اورڈیرہ غازی خان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 04 ،سکردو منفی03 ، ہنزہ، بابوسر اور کالام میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔