Live Updates

عمران خان انا چھوڑ کر اپوزیشن سے بات کرتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے

تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال میں عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا،تمام قائدین کے کیسز کے فیصلے ہو جائیں تو پھر لیول پلینگ فیلڈ ہوگی۔آئی پی پی رہنما محمود مولوی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 11 نومبر 2023 12:25

عمران خان انا چھوڑ کر اپوزیشن سے بات کرتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 نومبر 2023ء ) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی کا کہنا ہے اگر عمران خان اپنی حکومت میں انا چھوڑ کر اپوزیشن سے بات کرتا ہے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔انہوں نے اے ار وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا مناسب نہیں، عوام کی ترقی کی بات کرنی چاہیے۔تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال میں عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے۔آئی پی پی منشور میں دعوے نہیں کر رہی بلکہ عمل درآمد کر کے دکھائے گی۔عملی اقدامات سے 300 یونٹ تک بجلی مفت کر کے دکھائیں گے۔محمود مولوی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور میں نہ انصاف دے سکی اور نہ کرپشن ختم کر سکی۔

(جاری ہے)

تمام جماعتیں دعوی کر رہی ہیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی ۔تمام جماعتوں کے بیانات سے لگتا ہے سب کو ایک ہی فیلڈ ملی ہوئی ہے۔

تمام قائدین کے کیسز کے فیصلے ہو جائیں تو پھر لیول پلینگ فیلڈ ہوگی ۔قبل ازیں محمود مولوی نے کہا کہ ایک طرف مسلمان ہمسائے ایران سے دوستی اور امریکا کے سامنے ڈٹ جانے کے دعوے اور دوسری طرف ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی امریکا کے ہاتھوں شہادت پر خوشی کا اظہار، یہ امریکا نوازی اور دوغلے پن کی بدترین مثال ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ سائفر جھوٹ ہے اور عوام کو بہکانے کیلئے حقیقی آزادی کا نعرہ لگایا جارہا ہے۔

اب ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھادیا ہے اور بتا دیا ہے کہ وہ کتنا امریکا مخالف ہے۔صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی نے کہا کہ عمران خان ٹرمپ اور امریکہ کے حامی تھے، پھر بھی انہوں نے اپنے سیاسی فائدے کیلئے پوری قوم کو دھوکہ دیا اور پاکستان کی سفارتی تباہی کا باعث بنے۔ کیا چیئرمین پی ٹی آئی ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کریں گی ٹرمپ کے انکشاف نے عمران خان کے چہرے سے امریکا دشمنی کا نقاب اتار دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات