اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی گئی

پیر 13 نومبر 2023 11:25

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2023ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کو انکی شاندار ادبی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی گئی ہے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا اب وہ ڈاکٹر محمد شفیع شاکر شجاع آبادی کہلائیں گے۔

(جاری ہے)

ادبی و فکری تنظیم آواز دوست پاکستان اور میڈیا کلب کے سیکرٹری جنرل مشتاق رضوی نے سرائیکی وسیب کے ممتاز شاعر کو اس اعزاز پر عمیقِ قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر شاکر صاحب کو صحت و عافیت سے نوازے آمین. دریں اثنائ ڈاکٹر شاکر شجاع آبادی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زندگی میں اتنے دکھ دیکھے ، معذور بھی ہیں، بول بھی ٹھیک سے نہیں سکتے، غربت بھی کاٹی، کیا اِسکا غم ہے آپکو تو شاکر صاحب بولی:اِتھاں جو بھوگ بھوگے ہِناٴْتھاں کوئی تاں جزا مِلسی تھکیڑے سارے لہہ ویسن نبی مِلسی خدا مِلسی