آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سابق رکن قومی و سندھ اسمبلی مزمل قریشی پیپلزپارٹی میں شامل

جمعرات 16 نومبر 2023 19:40

آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سابق رکن قومی و سندھ اسمبلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم کے سابق رکن قومی و سندھ اسمبلی مزمل قریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق رکن مزمل قریشی کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری نے پی پی پی کراچی کی تنظیم سمیت ڈاکٹر عاصم، فیضان راوت و دیگر کو کراچی ضلع وسطی میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر سراہا۔سابق رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر خواجہ سہیل منصور، تنویر احمد، سید سرفراز علی، طارق رشید ،محمد توفیق، فراز عابد لاکھانی، وحید میمن، رضوان عرفان، ایس ایم نقی، معاذ احمد ودیگر بھی موجود تھے۔