Live Updates

الیکشن سے قبل تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے افسران تعینات کر دیئے گئے

لسٹ نکال کر دیکھ لیں افسران کس کی تجویز پر لگ رہے ہیں، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں، سینئر پی پی رہنما ندیم افضل چند کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 20 نومبر 2023 23:03

الیکشن سے قبل تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے افسران تعینات کر دیئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 نومبر2023ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چند نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن سے قبل تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے افسران تعینات کر دیئے گئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لسٹ نکال کر دیکھ لیں افسران کس کی تجویز پر لگ رہے ہیں، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سلیکشن نہیں الیکشن ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہ اکہ دوسروں کے فنڈ روک دیئے گئے لیکن ن لیگ کی تختیاں لگ رہی ہیں۔سیاست میں چاچے، مامے اور بابوں کو استعفی دے دینا چاہئے۔سیاست میں بابے استعفی دے کر نوجوانوں کو موقع دیں۔سینئر سیاستدانوں کے استعفے خورشید سے شروع کر دیں۔ پی پی کے مرکزی رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پی ڈی ایم نے چارج شیٹ بنائی،چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کہا گیا وہ اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتے ہیں، وہ جوڈیشری پر حملہ کر رہے ہیںچارج شیٹ میں سے ایسی کونسی چیزیں تھیں جو آج نہیں ہو رہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتی اداروں میں ن لیگ کے لوگ شامل کر دیئے گئے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار بنا رکھا ہے، مسلم لیگ ن کا شرمناک سفر ووٹ کو عزت دو سے ’ساڈی گل ہو گئی اے‘ تک کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان میں انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کا نمائندہ ہے، بیرونی طاقتوں کی نوازشرہف سے ڈیل ہوئی تاکہ وہ پاکستان سے اپنے مطلوبہ اہداف پورے کروا سکیں جب کہ عمران خان کا نظریہ اپنے عوام کی فلاح ہے، وہ کبھی نوازشریف کی طرح ان طاقتوں سے ڈیل نہیں کر سکتا جس سے اپنے ملک و قوم کا مفاد مجروح ہو۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جس طرح ایک ثابت شدہ مجرم کو سہولت دی جا رہی ہے، ریاست کا یہ کردار مجرمانہ ہے اور جو صورتحال اس وقت ملک میں جاری ہے کیا پاکستان میں آئین و قانون یا اخلاقیات کا کوئی تصور قائم رہ جائے گا؟۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے امریکی سفیر کی عدالت سے سزا یافتہ مجرم نواز شریف سے ملاقات کے اعلامیے کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت قرار دیا اور اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اعلامیے کے مندرجات اس سازش کا تسلسل ہیں جس کے تحت عمران خان کی منتخب اور جائز جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا گیا، امریکی سفیر کی عدالت سے سزا یافتہ نوازشریف سے ملاقات کے اعلامیے کے بعد سازش پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر سیاسی، غیرجمہوری اور غیرآئینی آمریت کی نرسری میں جنم لینے والے خاندان نے اپنے اقتدار کیلئے ہر داخلی و خارجی بیوپاری سے پاکستان کے مفادات کی سودے بازی کی، نوازشریف جب بھی وزارتِ عظمیٰ تک پہنچا، جمہوریت اور قومی مفاد کو ملکی و غیرملکی طاقتوں کے ہاں گِروی رکھ کر پہنچا، آج یہ شخص قومی اسمبلی کی اپنی نشست جیتنے کے قابل نہیں مگر ریاستی پناہ اور بیرونی آقاؤں کی شہہ پر سلطانئی جمہور کی بساط لپیٹ کر جمہوریت کے چیتھڑوں پر اپنے اقتدار کا تخت سجانا چاہتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات