Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی قوم کے لئے ناسور ہے جسے کبھی پبلک میں نہیں آنا چاہیے‘ عظمیٰ بخاری

جس شخص کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا بہت شوق تھا اب انکے گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگ گئی ہے

منگل 21 نومبر 2023 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جعلی صادق اور امین کے اتنے معاملات سامنے آ رہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی قوم کے لئے ناسور ہے جسے کبھی پبلک میں نہیں آنا چاہیے ، جس شخص کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا بہت شوق تھا اب ان کے گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگ گئی ہے ،بشری مانیکا نے 60، 70 سال کی عمر میں چھپ کر فون رکھا ہوا تھا ، یہ قوم کی تربیت ہو رہی تھی، عجیب بات یہ ہے کہ خاور مانیکا انٹرویو دینے پر غلط اور بشری مانیکا گھر بیٹھے درست ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہت سے لوگ پیا دیس سدھار رہے ہیں ، آج کل سیاسی پریس کانفرنسز کا بھی موسم ہے ، میرا مقصد خاور مانیکا کے انٹرویو کے مندرجات پر کلین چٹ دینا نہیں ہے ، کل سے اخلاقیات کے بھاشن سننے کو مل رہے ہیں ، تنویر زمانی اور عائشہ احد کی پریس کانفرنس بھی تو جھوٹ تھیں ، عائشہ گلالئی نے الزامات لگائے لیکن اس کو کسی نے نہیں دیکھا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے ، ریحام خان جب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے عقد میں تھیں تو قوم کی ماں تھیں ، بعد میں ان کے سابقہ شوہر کو لایا گیا ، کیا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت شادی ہوئی، بالکل ہوئی کیا وہ بشری بی بی کے گھر جاتے تھے، بالکل جاتے تھے ، مجھے چیئرمین پی ٹی آئی پر آج دلی دکھ ہو رہا ہے کہ کبھی انہیں کوئی نوکر گھر سے نکال دیتا تھا اور کبھی امریکہ اس کا فون نہیں سنتا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خصوصی نشستوں پر آنے والی خواتین کے بارے کیا کہا کرتے تھے ،مریم نواز کے خلاف گندے اور گھٹیا جملے کسے گئے، عجیب بات یہ ہے کہ خاور مانیکا انٹرویو دینے پر غلط اور بشری مانیکا گھر بیٹھے درست ہیں ، دوران عدت نکاح کا کیس آج بھی عدالت میں چل رہا ہے ، شیر افضل مروت اس کیس میں پیش نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا بھی انٹرویو سامنے آیا ہے ، ان کے انکشافات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جنرل فیض کے ہاتھ میں کھیل رہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کی رپورٹوں پر مکمل عملدرآمد ہوتا تھا ،ایک تقرری روکنے کی بھی کوشش کی گئی ، ایک نام لے کر آپ بری الذمہ نہیں ہو سکتے ، کیا اتنے ماڈرن ہیں یہ لوگ کہ اپنی والدہ جیسی عورت سے ایسی گفتگو وہ کرتے رہے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ، ایسا تو مغرب میں بھی نہیں ہوتا ہے، جعلی صادق اور امین کے اتنے معاملات سامنے آ رہے ہیں ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جانا چاہئے لیکن خاور مانیکا کی بھی ایک ذاتی زندگی تھی ، بشری مانیکا نے 60، 70 سال کی عمر میں چھپ کر فون رکھا ہوا تھا ، یہ قوم کی تربیت ہو رہی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی قوم کے لئے ناسور ہے جسے کبھی پبلک میں نہیں آنا چاہیے ، خاور مانیکا میں بھی خامیاں ہوں گی لیکن انہوں نے خوب موجیں کر رکھی ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی قابل ترس ہیں کہ کبھی نوکر گھر سے نکال دیتا ہے اور کبھی امریکہ اقتدار سے نکال دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا ہک پیر مرید کا ہمارے معاشرے میں ایک احترام ہوتا ہے لیکن انہوں نے ککھ نہیں چھوڑا ، خاور مانیکا نے کوئی نئی بات نہیں کی، سب کچھ سب پہلے سے جانتے تھے ، یاد رکھیں کہ بشری مانیکا غیر سیاسی باپردہ خاتون ہیں ، یہ کسی بھی سیاسی مخالف خاتون کے بارے میں کبھی بھی کچھ بھی کہہ سکتی ہیں ۔ خاور مانیکا کو کسی نوکر کے ہاتھوں سے گھر سے نہیں نکلوانا نہیں چاہیے تھا بے شک وہ خود چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر سے نکلوا دیتے،اخلاقیات کے بھاشن سلیکٹڈ نہیں ہوتے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تنویر زمانی کا آصف زرداری سے کیا تعلق تھا ، کیوں ان کے انٹرویو ٹی وی چینلز پر نشر کئے گئے، ہم نے کبھی بلاول کے خطابات کا جواب نہیں دیا ، وہ محنت کریں ،پیپلزپارٹی اپنے امیدوار پورے کریں ۔خاور مانیکا سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک کمیشن بنایا جا سکتا ہے جو سب معاملات کو دیکھے لیکن پہلے غریب عوام کی روٹی پوری کرنی ہے ، قندیل بلوچ نے اپنے قتل سے پہلے بلکہ سب سے پہلے پنکی پیرنی بارے انکشاف کیا تھا ، اب اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس کا قتل کیسے ہوا ، 5 قیراط کا ہیرا بشری مانیکا ہی پہنتی ہوں گی، ان کا کیا دھرا ان کے اپنے سامنے آ رہا ہے۔

زرتاج گل ، کنول شوزب نے مریم نواز کے متعلق بات پر بہت خوشیاں منا رہی تھیں، جس شخص کو بہت شوق تھا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا اب ان کے گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگ گئی ہے ، گھر کے چراغ سے اب سب کو تپش محسوس ہو رہی ہے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات