الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے ضلعی صدور کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 24 نومبر 2023 17:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا نے صوبہ خیبر پختونخوا کے 25اضلاع کے لیے ضلعی صدور کی تقرری کا اعلان کردیا جبکہ صوبے کے باقی سات اضلاع کے ضلعی صدور کے انتخاب کا عمل جاری ہے ۔الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق الخدمت فاونڈیشن کے دستور العمل کی روسے ضلعی صدور کا انتخاب دوسال کے لیے ہوتا ہے جس کا انتخاب صوبائی صدر، منیجمنٹ بورڈ کی مشاورت سےکرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواکے صدرخالدوقاص نے گزشہ روزجن 25اضلاع کے لٸے ضلعی صدور کی تقرری کا اعلان کیا ہے ان میں ارباب عبدالحسیب پشاور،جلال شاہ ایڈوکیٹ بنوں،حفیظ اللہ خاکسار دیرپائین،سہیل احمد خٹک ملاکنڈ،ڈاکٹررشید احمد مردان،کامران ریاض مانسہرہ،ناصرالاسلام فاروقی نوشہرہ،ضیاء اللہ سوات،اکبرخان ایڈوکیٹ بونیر، شیرزادہ قاصر باجوڑ،عبدالحق لوئرچترال،خالد خان بٹگرام،مفتی عارف منصوری تورغر،بخت جمال آفریدی خیبر،شاہ ولی خان مہمند،محمد الیاس بنگش کرم،محمد تنویر ملک ایبٹ آباد،عبدالمالک ہری پور،محمد شریف کرک،عبدالمتین بابر ڈیرہ اسماعیل خان،حاجی محمد رسول کوہاٹ، میاں طفیل محمد شانگلہ،ہبت خان ٹانک اور محمد عمر ضلع جنوبی وزیرستان کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدور مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ضلع اپرچترال،دیربالا،صوابی ،چارسدہ،ہنگو، شمالی وزرستان،لکی مروت اور ضلع اورکزئی کے ضلعی صدور کے انتخاب کا عمل جاری ہے جن کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔