پریا کماری رہائی کمیٹی کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے باہر پریا کماری سمیت سندھ کے تمام مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی سلسلہ جاری

اتوار 26 نومبر 2023 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2023ء) پریا کماری رہائی کمیٹی کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے باہر پریا کماری سمیت سندھ کے تمام مغویوں کی بازیابی کے لیے احتجاجی سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز مغویاں معصوم بچی پریا کماری، علی اصغر منگریو، علی حسن میمن سمیت سندھ بھر سے اغوا ہونے والے مغویان کی بازیابی کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہٹرتال کی گئی اور عدم بازیابی پر نعریبازی کی گئی ، مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی ، سماجی تنظیمو ں کے نمائندگان نے شرکت کی اور ،مغویاں ورثاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا کہ اس موقع پر مغوی علی اصغر منگریو کے والد زاہد منگریونے بتایا کہ ہمارے پر امن احتجاج کو کئی ماہ بیت چکے ہیں لیکن ڈی آئی سکھر، سکھر، خیرپور اور نوشہرو فیروز کی پولیس نے مغوی پریا کماری، علی اصغر منگریو،، اور علی حسن میمن کی بازیابی کے لیے کوئی کوشش نہیں کی مغوی علی اصغر منگریو کے والد زاہد منگریو نے بتایا کہ بیٹے کے اغوا میں شکارپور کے بااثر لوگ ملوث ہیں، لیکن شکارپور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی اور مغویان کی بازیابی کا مطالبہ کیاہے