
ٹی ٹی پی پرطاقت استعمال سے انکار، پاکستان متبادل طریقے بتائے، افغانستان
پاکستان دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرے گا، طالبان حکومت کو واضح پیغام
منگل 28 نومبر 2023 16:34

(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان پاکستان کو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یہی وجہ بتا رہے تھے۔
تاہم یہ پالیسی اسلام آباد کو قابل قبول نہیں ہے۔ خیال کیا جاتا ہے افغان طالبان پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں۔اسلام آباد نے گزشتہ سال نومبر میں فوج کی کمان کی تبدیلی کے بعد یہ عمل ترک کر دیا ہے۔اس کے علاوہ مذاکرات کے پچھلے دور بھی مطلوبہ نتائج نہیں دے سکے کیونکہ دہشت گرد حملوں میں صرف اضافہ ہوا ۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کیلئے واضح پیشگی شرط رکھی ہے، جس میں کہا گیا ہے وہ مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے، پاکستان کے آئین اور قانون کے سامنے سرتسلیم خم کرے اور اس کے بعد ہی اسلام آباد مذاکرات پر غور کر سکتا ہے۔طالبان حکام نے مبینہ طور پر دعوی کیا پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان 90 فیصد معاملات مذاکرات کے ٹوٹنے سے پہلے ہی حل ہو گئے تھے۔ تاہم ٹی ٹی پی وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں(فاٹا)کی حیثیت کی بحالی اور گروپ کو سرحدی علاقوں میں کام کرنے کی آزادی دینا چاہتی ہے۔ذرائع نے کہا پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔طالبان کو واضح الفاظ میں کہا گیا پاکستان دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گرد حملوں کی تعداد میں 60 فیصد جبکہ خودکش حملوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تشدد میں اضافہ پاکستان کی توقعات کے برعکس تھا۔ کابل حکومت گرنے کے بعد اسلام آباد کو امید تھی طالبان اس کے سکیورٹی خدشات کا خیال رکھیں گے لیکن صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.