سپریم کورٹ کے ججز انٹری گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والی خاتون کیخلاف مقدمہ

منگل 28 نومبر 2023 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) سپریم کورٹ کے ججز انٹری گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز انٹری گیٹ سے گاڑی ٹکرانے والی خاتون کیخلاف اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں 3مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی خاتون کی گاڑی کو چیکنگ کیلئے ججز انٹری گیٹ پر روکا گیا، خاتون روکنے کے باجود گاڑی زبردستی ججز گیٹ سے اندر لے آئی، خاتون نے گاڑی پبلک انٹری گیٹ پر روکی، ریورس کرتے ہوئے بائونڈری وال سے ٹکرادی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاتون کو روکا تو اس نے نازیبا الفاظ کا استمال شروع کردیا، خاتون نے زبردستی سپریم کورٹ میں گاڑی داخل کرکے جرم کا ارتکاب کیا، گاڑی میں ایک اور خاتون اور اس کے بچے بھی موجود تھے۔