سابق وزیراعظم شہبازشریف سے انجینئر امیر مقام اور مرتضی جاوید عباسی کی ملاقات

بدھ 29 نومبر 2023 19:58

سابق وزیراعظم شہبازشریف سے انجینئر امیر مقام اور مرتضی جاوید عباسی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

پارٹی صدر نے انجینئر امیر مقام کی قیادت میں خیبر پختونخواہ میں پارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو خیبر پختونخوا کی ترقی کے رکے سفر کو پھر سے شروع کریں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ افسوس 10 سال خیبرپختونخواہ ترقی سے محروم رہا ہم نے خیبرپختونخوا کو امن وترقی کا گہوارہ بنا کر پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی قربانیاں دی ہیں۔انجینئر امیر مقام اور مرتضی جاوید عباسی نے خیبر پختونخواہ میں انتخابی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔