پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے ،رانا شبیر حیدر مبارک

بدھ 29 نومبر 2023 22:57

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے صدر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 69 رانا شبیر حیدر مبارک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے ،پیپلزپارٹی نے وطن عزیز کو اپنا آئین دیا ،کسانوں ،مزدوروں، طلبہ اور اقلیتوں سمیت تمام طبقات کو انکے حقوق دیے ،رانا شبیر حیدر مبارک نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بانی وچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اس وقت کے پسے ہوئے اور مظلوم طبقے کے حالات کو دیکھتے ہوئے پارٹی کی بنیاد رکھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہر غریب،مزدور اور مظلوم کی آ واز بن گئی ،آ ج بھی پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور وفاق کی علامت ہے۔

\378