Live Updates

نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک کامرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ کے ہمراہ آر جے مال کا دورہ

نگراں حکومت مال میں آتشزدگی سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 30 لاکھ ہر شہید کو دینے کا اعلان کرے ، بلال عباس قادری

بدھ 29 نومبر 2023 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ بلال عباس قادری نے تاجروں اور مال کے دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں مال میں آتشزدگی سے شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر تاجروں اور دکانداروں نے مال میں آتشزدگی اور مال کو سیل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک بلال عباس قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت مال میں آتشزدگی سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو 30 لاکھ ہر شہید کو دینے کا اعلان کرے ، فیصل کنٹونمنٹ اور کے ایم سی تاجروں کے مسائل کو حل کرے نوراکشتی سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا، آر جے مال کو سیل کرنا تاجروں دکانداروں کو بے روزگار کرے گا ، مال میں 800 سے زائد دکانیں ہیں اگر انہیں سیل کردیا گیا تو ہزاروں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے ، گرائونڈ پلس 2منزلہ عمارت کمل طور پر محفوظ ہیں ، آتشزدگی سے پوری عمارت کو نقصان نہیں پہنچا کچھ حصے میں نقصان پہنچا ہے جسے اچھے انجینئرز کی مدد سے مضبوط اور بہتر بنایا جاسکتا ہے، آتشزدگی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے ، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ الزام تراشیوں کے بجائے آگ لگنے کے حقائق عوام کے سامنے لائیں اگر اس مال کو بنانے میں کوئی کمزوری یا بڑی غلطی ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار بھی متعلقہ ادارے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان آر جے مال کا ازخود نوٹس لیں، ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بلال عباس قادری کا کہنا تھا کہ مال کو سیل کرنا کسی طور بھی مناسب عمل نہیں ہے متعلقہ ادارے فوری طور پر سیل کھولیں اور ہزاروں خاندانوں کے چولھے بجھانے کا باعث نہ بنیں ، انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی بے روزگاری اور مہنگائی نے غریب کا جینا محال کیا ہوا ہے ، نگراں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں 800 سے زائد دکانوں میں کام کرنے والے ہزاروں لوگوں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے فوری سیل کھولی جائے اور شہید ہونے والے اور زخمیوں کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا جائے ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات