Live Updates

ی*مظلوموں کو ظالم قوتوں سے نجات دلانا اہل حق کا شہوہ رہا ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی

جمعرات 30 نومبر 2023 20:40

0 کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2023ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مظلوموں کو ظالم قوتوں سے نجات دلانا اہل حق کا شہوہ رہا ہے ، اسلام کی سربلندی کیلئے چند لوگ بھی کھڑے ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ انہیں طاقت عطا فرماتا ہے، اگر تم اللہ کے دین مدد کرو گے اللہ عزوجل تمہاری مدد کرے گا، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے ظالم و جابر اسلام کے دشمن اور استحصالی و غاصب ہیں ، پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ ظالم و جبر کے خلاف اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کلمہ حق بلند کیا ہے، سنی تحریک درپیش چیلنجرز کا سامنا کرتے ہوئے اہلسنت کی ترقی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی، سنی تحریک کے کارکنان کی مسلک حق اہلسنت کی شب و روز جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی PS-98 میں اعزازی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یاد رہے شاہ فیصل کالونی کے عہدیداروں نے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی ، نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری کے اعزاز میں عشائیہ تقریب رکھی جس میں علمائے کرام مرکزی رابطہ کمیٹی اور کراچی رابطہ کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں میں فہیم الدین شیخ، محمد مبین قادری، محمد آفتاب قادری، کراچی رابطہ کمیٹی کے امیر غلام مرتضی قادری، محمد فرحان قادری، محمد جواد قادری، محمد فرقان قادری، محمد عالم قادری ، محمد عمران قادری، محمد انور سجاد قادری سید رضا بخاری ، و دیگر موجود تھے، شاداب رضا نقشبندی کا عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے، مسلک کے استحکام اور ترقی کیلئے ملک کی تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت کو عوام دوست پالیسیاں مرتب کرنا چاہیے، بیرونی قرضے کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں قرضوں کا سارا بوجھ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ڈال دیا جاتا ہے حکومت غریبوں کو روزگار فراہم اور ٹیکس میں وصولی کیلئے بڑے مگر مچھوں تک رائی کرے ، کسانوں کو کھاد سستی فراہم کی جائے ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات