سابق وزیراعظم شہبازشریف سے سردارعون ڈوگراورجاوید اختر انصاری کی ملاقات،(ن )لیگ میں شامل ہونیکا اعلان

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:33

سابق وزیراعظم شہبازشریف سے سردارعون ڈوگراورجاوید اختر انصاری کی ملاقات،(ن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) مسلم لیگ(ن )کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمعہ کے روز سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے یہاں ماڈل ٹائون میں ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا، ملاقات کرنیوالوں میں سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانا ثناء اللہ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی موجود تھے۔ محمدشہباز شریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہو گا۔