امریکہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات مودی کیخلاف فرد جرم ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

جمعہ 1 دسمبر 2023 20:19

امریکہ کی طرف سے لگائے گئے الزامات مودی کیخلاف فرد جرم ہیں، گرپتونت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) بھارت کی فسطائی مودی حکومت کے ہاتھوں قتل سے بال بال بچنے والے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات دراصل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر فرد جرم ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت انہیں ہر صورت قتل کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں قتل کرنے کی سازش بھارتی حکومت نے تیارکی تھی۔تاہم انہوں نے واضح کیاکہ انکے قتل سے بھی خالصتان تحریک ختم نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ قتل کی سازش کی باتیں امریکا اور کینیڈا کے لیے نئی ہوں گی لیکن حق خود ارادیت کی تحریک چلانے والوں کے لیے قتل کی سازش حیران کن نہیں۔

(جاری ہے)

گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ ان کے قتل کی ناکام کوشش میں ملوث 52سالہ بھارتی شہری نکھل گپتاجسے امریکی حکومت کی درخواست پر جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیاتھاکو وہ نہیں جانتے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی سرکاری اہلکار کو بھی وہ نہیں جانتے تاہم وہ موت سے نہیں ڈرتے اوربھارت سے آزادی کی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔خالصتان تحریک کے رہنما ء نے کہا کہ خالصتان تحریک کے حامیوں کو دہشت گرد قرار دلوانا چاہتا ہے ۔