بیرسٹرگوہرخان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے

ہفتہ 2 دسمبر 2023 13:50

بیرسٹرگوہرخان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2023ء) بیرسٹر گوہر خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ہفتہ کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر نیازاللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران نومنتخب پارٹی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان بلامقابلہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، ان کے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح عمر ایوب خان پی ٹی آئی کے بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری، علی امین گنڈاپور صدر خیبر پختونخوا ، یاسمین راشد صدر پنجاب، حلیم عادل شیخ صدر سندھ اور احمد بلوچ صدر بلوچستان منتخب ہوئےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین اور صدور کے تمام پینل بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ووٹنگ کے لیے پشاور میں مرکزی انتخابی مرکز قائم کیا گیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔