ض*پاکستان میں آئین کی بالادستی نہ ہوئی تو ملک ڈوب جائے گا، محمود خان اچکزئی

ی* بحرانوں کا حل تمام سٹیک ہولڈرز بیٹھ کر ملک کو آئین کے تحت چلانے کا فیصلہ کریں ) الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں جرنیلوں کا حکم ماننے سے انکار کرنے والے ججوں کو ہیروز قرار دیں m پاکستان اور افغانستا ن کو آپس کی دشمنی سے گریز کرنا ہوگا، اقوام متحدہ افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کو بیٹھا کر اس کی سلامتی یقینی بنائے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جلسہ سے خطاب

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:35

,کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی نہ ہوئی تو ملک ڈوب جائے گا، پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی۔محمود خان اچکزئی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کے مشکور ہیں جنہوں ہمارے جلسے کو رونق بخشی، ملک کو اپنے قیام کے 10 سال تک بے آئین رکھا گیا، ملک میں آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا ہوگی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی، پاکستان بحرانوں میں ہے اس کا حل یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز بیٹھ کر ملک کو آئین کے تحت چلانے کا فیصلہ کریں، الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں جرنیلوں کا حکم ماننے سے انکار کرنے والے ججوں کو ہیروز قرار دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور سینٹرل ایشیا کے وسائل پر دنیا کی نظریں ہیں، طالبان حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کا لویہ جرگہ بلائے، دنیا نے جو قرضے پاکستان کو دیئے ہیں ان کا صرف وہ حصہ ہم ادا کرنے کے پابند ہے جو ہمارے علاقوں میں خرچ ہوئے ہیں۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا Zکہ پاکستان اور افغانستان 2 ہمسایہ ملک ہیں، دونوں ملکوں کو آپس کی دشمنی سے گریز کرنا ہوگا، اقوام متحدہ افغانستان کے تمام ہمسایہ ممالک کو بیٹھا کر اس کی سلامتی یقینی بنائے۔