
اکبر ایس بابر کی پارٹی رکنیت 13 سال قبل ختم کردی گئی تھی، پی ٹی آئی
اکبر ایس بابر کا تحریک انصاف کے نظریے سے کوئی تعلق ہی نہیں، انہیں تحریک انصاف کے خلاف سازش کے تحت لانچ کیا گیا، ترجمان پی ٹی آئی
دانش احمد انصاری
ہفتہ 2 دسمبر 2023
21:42

(جاری ہے)
آج کی پریس کانفرنس کا مقصد تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حقائق سامنے رکھنے ہیں۔
ہمارے تحفظات تھے کہ پارٹی کا الیکشن نہیں ہونے جا رہا یہ سلیکشن ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ہمارے تحفظات درست ثابت ہوئے۔ آج کے انٹرا پارٹی الیکشن پی ٹی آئی کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہیں۔پی ٹی آئی کے آئین میں نگران کا کوئی کانسپٹ نہیں ہے، کوویڈ کے زمانے میں پی ٹی آئی نے شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ایک سال مانگا، کچھ لوگ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اچانک نمودار ہوئے۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے لیے مزید خطرات بڑھیں گے، یہ کیسے الیکشن ہیں جن میں پارٹی کے بانی اراکین حصہ نہیں لے سکتے، ہم نے ان سے کہا تھا کہ ہمیں کاغذات نامزدگی دیئے جائیں، ہم اس انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے۔چند لوگ پی ٹی آئی میں اچانک نمودار ہوئے جو کارکنان کو حیثیت نہیں دیتے، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی سکروٹنی کرے، لندن میں ایک مسلمان دو بار میئر منتخب ہوئے، انڈیا کا بیگراونڈ رکھنے والا شخص میرٹ پر برطانیہ کا وزیر اعظم بن جاتا ہے، الیکشن میں حصہ لینے کے لیے موقع نہیں دیا گیا۔چند وکلا کمرے میں بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ پارٹی کی قیادت کون کرئے گا؟ ہم نے 1997 میں پی ٹی آئی کا آئین بنایا تھا ، ہم نے آئین میں اس بات پر توجہ دی کہ یہ ایک جمہوری پارٹی ہوگی، پی ٹی آئی کے آئین میں ہے کہ کارکن قیادت کا فیصلہ کریں گے، بند کمروں میں چند لوگ یا وکیل بیٹھ کر پارٹی قیادت کا فیصلہ کر رہے ہیں، نامور وکلاء جو آئین کا لیکچر دیتے ہیں آج وہ فراڈ کا حصہ بنے ہیں، پی ٹی آئی پہلے بھی ہائی جیک ہوئی تھی، انٹرا پارٹی کے نام پر فراڈ کو مکمل مسترد کرتے ہیں، مجھے ایزی لوڈ کہنے والے خود ڈاؤن لوڈ ہو گئے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.