oنوازشریف کے خلاف کیس جھوٹے،بریت ثبوت ہے،بیگم شاہدہ قدیر

ھ*سیاسی مخالفین نے مفروضوں کی بنیاد پر لیگی قائدین کے خلاف کیسز بنائے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

:اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نوازشریف کی سزا کالعدم،ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد عوام کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا،احتساب عدالت نے میاںنوازشریف کو دس سال کی سزاسنائی تھی، مرد مجاہد ثابت قدم رہے اور اللہ تعالی کی عدالت سے انصاف کے طلب گار رہے،آج الحمد اللہ سرخروہوئے،تبدیلی نے مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام کا کھیل کا نتیجہ میں فتنہ خان کی جانب سے جھوٹے کیس بغیرثبوتوں دائر کئے عدم ثبوتوں پر انجام بخیر ہوئے،1971 میں سقوط پاکستان ہواتھا آج سقوط نظام انصاف ہوا ہے،اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم میاںنوازشریف کے خلاف کیس جھوٹے بریت ثبوت ہے،اُن پر بے بنیاد اور جھوٹے کیس بنائے گئے اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا،سابق وزیراعظم کوبیماری کی علاج کیلئے لندن گئے جبکہ چار سالوں میں لاڈلے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا، انشاء اللہ قائد میاں نوازشریف ایک بارپھر وزیراعظم بنیں گے اور وطن عزیز پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے مزید کہاکہ سیاسی مخالفین نے مفروضوں پر ن لیگی رہنمائوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جو تمام رہنمائوں کے کیس عدم ثبوتوں کی بنا پر اپنے انجام کو پہنچ گئے، اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز اور اللہ تعالیٰ کی پکڑ بہت سخت ہے آج جن مقدمات میں تبدیلی سرکار جیل کی سلاخوں میں بند ہیں ان کے ثبوت عدالتوں میں پہلے ہی موجود ہیں،دوسروںکو چور ثابت کرنے والے خود بڑے چور نکلے ۔