
مفتاح اسماعیل کی کسی بھی جماعت میں شمولیت کی تردید
اس حوالے سے چلنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گفتگو
دانش احمد انصاری
اتوار 3 دسمبر 2023
21:58

(جاری ہے)
علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مفتاح اسماعیل کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی ہے، اس مقصد کے لیے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ ملاقات دو روز قبل مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں انہیں متحدہ میں شمولیت کی دعوت میں دی گئی۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کے معاشی و سیاسی بحران، کراچی کے حالات اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس موقع پر اچھے لوگوں کی ایک ٹیم بہت ضروری ہے، مشترکہ قومی ایجنڈے کی ملک کو ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل کا معاشی ویژن بہت وسیع ہے، مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں قومی ایجنڈے پر بات ہوئی، مفتاح اسماعیل نے ان حالات میں مشترکہ قومی ایجنڈے کی ضرورت کو ناگزیز قرار دیا۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے بتایا کہ ہماری مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، میں نے مفتاح سے کہا اس وقت ایم کیو ایم سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں جو قومی ایجنڈے، قومی یکجہتی، کراچی میں تمام اکائیوں کو ملانے کی بات کررہا ہے، کراچی کو اپنائیں گے، بنائیں گے، بچائیں گے تو سمجھیں پاکستان کو بنایا، بچایا اور اپنایا، جس پر مفتاح نے کہا ہے کہ وہ سوچ بچار کرکے کوئی جواب دیں گے۔ دوسری طرف سینئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن سے ناراض شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل خود کو ضائع کریں گے، مصطفی نواز کھوکھر، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل بہت اچھے لوگ ہیں، میں چاہتا ہوں ایسے لوگ پارٹیوں میں ہی رہیں۔مزید اہم خبریں
-
’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘وزیر اعلی پنجاب کا پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار
-
دہائیوں کا کام گھنٹوں میں مکمل، آپریشن بنیان مرصوص میں اب تک بھارتی نقصان کی تفصیل جاری
-
بھارتی فوج نے پاکستان کے جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا
-
پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، ہم مزید تناؤ نہیں چاہتے، بھارتی ملٹری ترجمان
-
پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ
-
پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ، دوطرفہ کشیدگی عروج پر
-
بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ، پاکستان نے حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی
-
آپریشن بنیان مرصوص میں ’فتح ون‘ مرکزی ہتھیار، میزائل سسٹم سے زیادہ تر اہداف کو نشانہ بنایا گیا
-
امریکی وزیرخارجہ کا آرمی چیف سے ہنگامی رابطہ، کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش
-
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ، کئی ائیرفیلڈز اڑا دی گئیں
-
بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، پاکستان کی وارننگ
-
آپریشن بنیان مرصوص؛ پاکستان نے آدم پور میں بھارت کا S400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.