سراج الحق پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے قبل اپنی جماعت کی تاریخ یاد کرے ، فیصل کریم کنڈی

پیر 4 دسمبر 2023 17:39

سراج الحق پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے قبل اپنی جماعت کی تاریخ یاد کرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سراج الحق پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے قبل اپنی جماعت کی تاریخ یاد کرے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کیا سراج الحق اپنی جماعت کی طرف سے قائد اعظم کے خلاف کفر کے فتوے پر معافی مانگیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اس وقت آئی پی پیز معاہدے کیئے جب ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں چھوٹے قصبوں میں بجلی پہنچائی گئی ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان کسی دوسرے ملک کو بجلی فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی سود کی ایسی مخالف ہے جیسے پرویز مشرف کے ایل ایف او کی ۔ انہوںنے کہاکہ سراج الحق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ رہے وہاں سودی نظام کو ختم کیوں نہیں کیا ۔