نوازشریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ نے راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو زکئے

قومی اور 23صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 122امیدواروںکے انٹر ویو ز کئے گئے، بورڈ کے ممبران نے سوالات کئے

پیر 4 دسمبر 2023 17:52

نوازشریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ نے راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سربراہی میں مرکزی پارلیمانی بورڈ نے آئندہ عام انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے انٹرویو زکئے، راولپنڈی ڈویژن کی 11قومی اور 23صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 122امیدواروںکے انٹر ویو ز کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ،شہباز شریف ،اسحاق ڈار، مریم نواز ، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ خان، میاں جاوید لطیف ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر پرمشتمل پاپرلیمانی بورڈ نے راولپنڈی ڈویژن سے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے 122امیدواروں کے فرداًفرداًانٹرویوکئے۔

اس موقع پر بورڈ کے ممبران نے امیدواروں سے سوالات کئے جبکہ پروفائل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔نواز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میںپارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے اور جیتنے کی اہلیت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ ہم نے اتحاد کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنا ہے اور کامیابی حاصل کرکے ملک و قو م کی خدمت کا سفر دوبارہ شروع کرنا ہے ۔