پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،تاقیامت قائم دائم رہے گا،شیخ معراج خالد

پیر 4 دسمبر 2023 18:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) انجمن اساتذہ پاکستان و مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ معراج خالد نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے تاقیامت قائم دائم رہے گا، جب تک ایک مسلمان بھی نعرہ تکبیر نعرہ رسالت نعرہ تحقیق نعرہ حیدری نعرہ غوثیہ لگانے والے اس کائنات میں موجود ہیں پاکستان ان شاء اللہ قائم ودائم رہے گا،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہمیں اپنی ایمان افروز پاک فوج پرفخر ہے ملک دشمن عناصر نے بلوچستان میں سازشوں کا جال بچھا رکھا ہے ،بلوچستان میں پنجابیوں کے خلاف نفرت پاکستان کے خلاف عدم استحکام کا باعث ہے اس کا ازالہ مقتدر قوتوں کی ذمہ داری ہے ، بلوچی قوم میں پائی جانے والی عدم اعتماد و نفرت انجمن اساتذہ کیلئے قابل تشویش ہے،پاکستان دشمن قوتوں نے بلوچستان میں نفرت و کدورت پر مبنی ماحول بنا رکھا ہے ،بنگال والی حالت پیدا کی جارہی ہے محب الوطن قوتیں بالخصوص انجمن اساتذہ رجسٹرڈ پاکستان کو صوبے کے تعلیمی اداروں اور مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کو سوسائٹی میں فعال ومضبوط موثر کردار ادا کی ادائیگی کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ انجمن اساتذہ نفرتیں و کدورتیں مٹانے محبتیں و الفتیں بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے انجمن اساتذہ (رجسٹرڈ)پاکستان کے زیراہتمام ایک روزہ قومی تقریب استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے رائیس غلام غوث بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر سہیل اشرف تاج،محمد خواجک ،سابق مرکزی صدر شاہد ااقبال فریدی، اختیار عباسی ،سید ارشد گیلانی ،اتحاد اہلسنت صوبہ بلوچستان کے صدر مفتی سید شجاع الحق ریٹائرڈ فوجی آفیسر خالد گورسی سمیت قومی وصوبائی قائدین ،علمائے کرام مشائخ عظام ریٹائرڈ عسکری وفوجی آفیسران نے بھی خطاب کیا۔

خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین نے کہا کہ بلوچ قبائل کا قیام پاکستان میں ناقابل فراموش کردار قابل ستائش و قابل فخر ہے پاکستان بلوچ قوم کو قومی دھارے میں رہ کر اپنے اسلاف کی قربانیوں کے تسلسل قائم رکھنے کی دعوت دیتا ہے۔ بلوچ و پٹھان قبائل میں کدورتیں اور عداوتیں پیدا کرنے والے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے وفاق اپنا فرض ادا کرے مذہبی تنگ نظری انتہا پسند عناصر اپنے مسلکی مفادات کیلئے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بلوچستان میں نفت کے بیج بونے والے ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔پاکستانی معاشرے میں نفرت و بغاوت کے راستے میں انجمن اساتذہ(رجسٹرڈ)پاکستان سب سے بڑی رکاوت ہے۔ وفاقی حکومت شہداء میلاد النبی مستونگ کے ورثہ و لواحقین کو مطمئن کرے۔ شہداء مستونگ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔