رانا ثناء اللہ کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی کسی کی ٹکٹ کیلیے سفارش نہیں کی، دانیال عزیز

پیر 4 دسمبر 2023 23:27

رانا ثناء اللہ کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی کسی کی ٹکٹ کیلیے سفارش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی کسی کی ٹکٹ کیلیے سفارش نہیں کی۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ جو جیت سکتا ہے، اٴْسے ٹکٹ دیں، میرا کوئی اختلاف نہیں، پارٹی کی سیٹ ضائع کرنی ہے تو اٴْن کی مرضی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ ملک میں مہنگائی ہے، میں نے پارٹی میں ہر سطح پر مہنگائی سے متعلق مسئلہ اٹھایا۔دانیال عزیز نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے کہا جو بات پارٹی کے اندر ہے اندر ہی ہونی چاہیے تھی۔ میں تو پارٹی کے اندر ان معاملات پر 5 سال سے بات چیت کرتا رہا ہوں۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا، ابھی بھی یہی کہتا ہوں معاملہ اچھے انداز میں چلائیں، رانا ثنا اللّٰہ شاید اس بات سے واقف نہیں تھے۔