ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی

آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افیئر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں،رانا مدثر

پیر 4 دسمبر 2023 23:29

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی، آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افیئر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔

(جاری ہے)

رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے ریکارڈ سمیت متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جارہی ہیں، جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی انکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، یاسمین راشد کی ضمانت نہ ہوئی تو جیل کے اندر سے الیکشن میں حصہ لیں گی