Live Updates

انتہائی ذمہ داری کے ساتھ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مکمل کیاگیا ،مرکزی ترجمان ایڈوکیٹ معظم بٹ

پیر 4 دسمبر 2023 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) انتہائی ذمہ داری کے ساتھ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مکمل کیاگیا ۔ الیکشن کمیشن نے ہم پر انٹرا پارٹی الیکشن مسلط کیا تھا جو ہم نے کرایا۔ عمران خان کے فیصلے کے برعکس کسی نے پارٹی کے عہدوں کے لئے اپلائی نہیں کیا بیرسٹر گوہر خان ہمارے چیئرمین منتخب ہوگئی, عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان ایڈوکیٹ معظم بٹ نے پشاور پریس کلب میں پشاورکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ ان کے ہمراہایڈوکیٹ شاہ فیصل الیاس، ایڈوکیٹ عدیل بٹ ، ایڈوکیٹ حمیرا گل اور کلثوم کنڈی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک و صوبے میں جو آئینی بحران ہے اس کا ذمہ دار گورنر خیبر پختونخوا غلام علی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئین سے انحراف کیا۔

اس نے جس کے کہنے پر بھی یہ کیا ہے اس کے ذمہ دار گورنر ہے۔ انتہائی ذمہ داری کے ساتھ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مکمل کیاگیا ۔ الیکشن کمیشن نے ہم پر انٹرا پارٹی الیکشن مسلط کیا تھا جو ہم نے کرایا۔ معظم بٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان ہمارے چیئرمین منتخب ہوگئی, عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ عمران خان کے فیصلے کے برعکس کسی نے پارٹی کے عہدوں کے لئے اپلائی نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر کا چیئرمین منتخب ہونا ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوگا۔ برسٹر گوہر نے اپنی محنت اور قابلیت سے یہ عہدہ حاصل کیا۔ جو لوگ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراضات اٹھارہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے۔ ہم پر اعتراض اٹھانے والے اپنے بارے میں تو سوچ لیتے کہ ان کے الیکشن کیسے ہوتے ہیں۔ ہمارے اجتماعات کو روکنے کے لئے دفعہ 144 لگایا گیا۔ ہمارے ورکروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئی, چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا۔

اکبر ایس بابر ایک ٹاوٹ ہی, اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قانونی طور پر ان کو کوئی اختیار نہیں کہ پی ٹی آئی کے پارٹی معاملات میں مداخلت کریں۔سپریم کورٹ نے کلیئر کہا ہے کہ ایجنسیز کا سیاست میں کوئی کام نہیں ہے۔خواجہ آصف کو عمر کے اس حصے میں ہوش کے ناخن لینا چاہیئے۔ ہمارے چیئرمین پر بات کرتے ان کو شرم نہیں آتی۔کٹ پتلی مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف ہے وہ اس جماعت کو سپورٹ کررہے ہیں جن کے کرپشن کے عدالتی فیصلے موجود ہے۔

پاکستان کو بیرسٹر نے بنایا, اب یہ ایک بیرسٹر کے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تحریک انصاف کے لئے آواز اٹھاتے رہی گے۔ خواجہ آصف اور فیصل کریم کنڈی کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئے نیشنل ڈیبیٹ کرتے ہیں کہ کون اس ملک کے لئے سوچتا ہے اور کون ملک کو لوٹ رہا ہے۔ پرویز خٹک بھی اعتراض اٹھارہے ہیں وہ کیس حیثیت سے اعتراض اٹھارہے ہیں۔

ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہی, ان کی اب الگ پارٹی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن اعتراض اٹھارہے ہیں, جو پارٹی چھوڑ گئے ہیں ان کا اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہماری لیڈر شپ نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین منتخب کیا ہے وہ پارٹی کے چیئرمین ہے۔ باقی پارٹیوں کے جو انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے ہیں اس کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات