ھ*احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کی تو دستاویزات کہاں ہیں،دانیال عزیز

-پی ٹی آئی نے مہنگائی کی ہے تو احسن اقبال ہمیں بتائیں ثابت کریں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 4 دسمبر 2023 21:35

(اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا ہے کہ واضح کردوں میں نے کسی کیلئے پارٹی ٹکٹ کی سفارش نہیں کی۔اویس قاسم تو دور کسی سطح پر بھی پارٹی ٹکٹ کی سفارش نہیں کی،ٹکٹوں کا فیصپلہ13 تاریخ کو ہو گا تو پھر کیا مہنگائی کم ہو جائے گی،نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال تھے،احسن اقبال کے اقداما ت کی وجہ سے ہی مہنگائی ہوئی،کمیٹی چیئرمین احسن اقبال تھے شہباز شریف کیسے ذمہ دار ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بتائوں گا کہ مہنگائی کیسے ہوئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے، ایکسچینج کنٹرول میں نہیں آرہا تھا تو احسن اقبال نے کیا ڈائریکشن دی۔

احسن اقبال ڈائریکشن نہیں دے رہے تھے تو کیا کمیٹی میں لڈو کھیل رہے تھے۔احسن اقبال عہدے پر براجمان ہوئے تو مہنگائی ہوئی،ملک میں مہنگائی بھی کیسے ہوئی اس کا بھی مجھے معلوم ہے،احسن اقبال کی یہ کارکردگی ہے تو آئندہ ان کو وزیر ہی نہیں بنانا چاہئے،ایسے بہت سے لوگ ہیں جو مصروف نظرآتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال بریفنگز لیتے تھے اور اقدامات کچھ کرتے ہی نہیں تھے انہوںنے کہاکہ احسن اقبال کیا عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کمیٹی کی میٹنگز کرتے تھے۔

مہنگائی کس وجہ سے ہوئی ہے آگے جا کر بتائوں گا۔عوام بے وقوف نہیں ہیں،عوام پوچھتے ہیںڈ مہنگائی کیسے ہوئی۔5سال سے جماعت کو کہہ کہہ کر تھک گیا مہنگائی کیخلاف اسٹرٹیجی بنائیں۔ہماری اپنی غلطی کیوجہ سے سربراہ پی ٹی آئی زیرو سے ہیرو بن گیا۔اپنی جماعت کو کہا میڈیا کو بتائیں کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔اپنے رہنمائوں کو کہتا تھا معیشت درست کر لیں اور مہنگائی کی بات کریں۔

لاہور میں موجود ہوں ابھی تک شوکاز موصول نہیں ہوا۔جو نواز شریف کے وفادار ہیں ان سب کو شوکاز دیئے گئے ہیں۔جاوید لطیف، چوہدری تنویر اور مجھے شوکاز کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ن لیگ میں ایک خاص گروپ ہے جو مصروف رہتا ہے اور کرتا کچھ نہیں۔مہنگائی کیسے ہوئی کون ذمہ دار ہے اور اس سے مستفید کوان ہوا ہے، انہوںنے کہ اکہ مہنگائی ہوتی نہیں کی جاتی ہے خاور اس کا کوئی نہ کوئی بینفشری ہوتا ہے،احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی کی تو دستاویزات کہاں ہیں،پی ٹی آئی نے مہنگائی کی ہے تو احسن اقبال ہمیں بتائیں ثابت کریں،مہنگائی کے ایشو کو ہینڈل نہیں کیا تو پارٹی کو بہت نقصان پہنچے گا۔

مہنگائی کے ذمہ دار لوگوں سے جوابدہی نہ ہوئی تو پارٹی پھنس جائے گی،مریم اورنگزیب سے کوئی مسئلہ نہیں ،میرا مسئلہ پالیسی کے ساتھ ہے۔جماعت کی تباہی کا کوئی بھی باعث بنے گا تو اس کی نشاندہی کروں گا۔مہنگائی کا منجن احسن اقبال نے دینا تھا اور مریم اورنگزیب نے بیچنا تھا۔مریم اورنگزیب کے پاس بھی انفارمیشن تھی، عوام کو بتا سکتی تھیں۔سروے کے مطابق 70فیصد لوگوں کا پہلا مسئلہ مہنگائی ہے۔

مہنگائی سے متعلق ن لیگ کو ئی بات کرنے کو تیار ہی نہیں ہے۔سعد رفیق کو معلوم نہیں جو تنقید کر رہے ہیں یہ ان کا شعبہ نہیں۔معاشیات میرا شعبہ ہے سعد رفیق کا نہیں، انہیں اس پر بات نہیں کرنی چاہئے۔ 04-12-23/--345 #h# ،وفاقی ٹریفک پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد #/h# ٹ* سلام آباد(آن لائن)وفاقی ٹریفک پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد تھے۔سی ٹی او نے ریٹائر ڈہونے والے پولیس افسران کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہا اور انہیں اعزازی پولیس شیلڈز پیش کی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی محمد ثقلین ،انسپکٹر محمد قاسم اور سب انسپکٹر محمد اعجاز کے اعزاز میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقعہ پر ایس پی ٹریفک چوہدری عابد حسین، تمام زونل ڈی ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و جوان بھی موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے ریٹائر ڈہونے والے پولیس افسران کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے جس نے نوکری شروع کی وہ ایک دن ریٹائرڈ بھی ہوگا۔

آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی ہے۔اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔ دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے سر انجام دیئے جائیں جن سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے۔ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

مزید انھوں نے کہاکہ ریٹائر ڈہونے والے افسران نے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی۔اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہاکہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے افسران نے عزت افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خد مات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈز اور تحائف سے نوازا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔