
ریاستی تشخص، قومی وقار، عوامی حقوق کا تحفظ اور پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی پیپلز پارٹی کے منشور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، چوہدری لطیف اکبر
منگل 5 دسمبر 2023 21:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیکر یکساں فنڈز کی فراہمی سے عوام کی بنیادی ضروریات زندگی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہماری خلوص نیت سے کوشش ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارلحق کو بھرپور سیاسی عوامی انتظامی سطح پر توانا کیا جائے تاکہ وہ قومی ریاستی امور کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں ۔
دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں میں جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے ، سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت اپنے کارکنوں کی عزت و تکریم کو ہر فورم پر مقدم رکھتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اٹھ فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران چاروں صوبوں سے سرپرائزنگ نتائج حاصل کریں گے ۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ جموں کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کیلئے نو لاکھ قابض افواج پیرا ملٹری فورسز اور کالے قوانین کا سہارا لے رہا ہے ، اسی طرح اسرائیل نے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں ، بھارت اور اسرائیل دونوں قابض دہشت گرد ممالک ہیں جنہوں نے جنیوا کنونشن سمیت تمام معاہدوں کو روند ڈالا ہے جس کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے ، عالمی برادری فوری اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.