عام انتخابات، تحریک لبیک پاکستان بلوچستان کے پلیٹ فارم سے پارٹی ٹکٹ کیلئے 250 درخواستیں موصول

بدھ 6 دسمبر 2023 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تحریک لبیک پاکستان بلوچستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کے لیے مختلف اضلاع سے تقریب 250 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان بلوچستان کے رضوی شیر تمام اضلاع میں ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔بلوچستان کے صوبائی امیرو مرکزی رکن شوری علامہ مفتی وزیر احمد رضوی نے کہاکہ جنرل الیکشن میں پورے بلوچستان سے تحریک لبیک پاکستان بہت بڑاسرپرائز دے گی ۔

مسائل حل کرنے ہیں تو ملک لوٹنے والوں کا صفایا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں الیکشن کے حوالے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی ناظم اعلی الہی بخش نورانی نے کہاکہ عوام کی شمولیت ٹی ایل پی کی منشور کے مقبولیت کا کھلا ثبوت ہے ہم اپنے منشوراورمشن امام خادم حسین رضوی پرگامزن ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی اجلاس میں صوبائی امیر ابوالقیوم مفتی وزیر احمد رضوی ،صوبائی ناظم اعلی الہی بخش نورانی ،ٹکری محمد اعظم ،قاری علی اکبر، فیض محمد بگٹی ،محمد ابراہیم ،،سردار محمد اسلم،سرپرست اعلی مفتی سعید احمد،مولانا محمد وارث قادری ،پارس علی قادری،فہیم احمد رضوی ،کوئٹہ ڈویژن کے امیر حافظ سعید رضوی ، ناظم اعلی حاجی ظریف ،علا مہ محمداشرف نے شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں دین اسلام آئے گا تو یقینا انصاف کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی صرف ختم نبوت پر پہرہ دینے والے ہی کر سکتے ہیں اسی لئے تحریک لبیک یارسول اللہ میدان میں اتری رہی ہے جلد ہی ڈاکوؤں‘لٹیروں اور بھتہ خوروں کا راج ختم ہوجائے گااور محمد عربیؐ کا دین تخت پر آئے گا۔صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ الہی بخش نورانی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام ڈویژنل ذمہ داران الیکشن ورکنگ کے کام تیزی لائیں۔

امیر بلوچستان نے لوگوں سے اپیل کی کہ آئندہ انتخابات میں امیدواروں سے ضرور پوچھیں کہ انہوں نے دین کیلئے کیا کام کیا اب ووٹ دیں تو اس طرح کہ نبی کریمﷺ کو روز آخرت بتا سکیں کہ حضورؐ جب آپ کی ناموس پر حملہ ہو رہا تھا تو میرے پاس کچھ اور تو نہ تھا مجھ سے پرچی مانگی گئی جو میں نے لبیک کہتے ہوئے دیدی انہوں نے کہاکہ آئندہ ووٹ صرف کرین کو دینا ہے کیونکہ کرین سے ہی وطن عزیز کا کچرا اُٹھایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر تمام صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اور الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ان شاء اللہ تحریک لبیک پاکستان بلوچستان تمام اضلاع میں اپنے امیدوار کھڑا کرے گی تحریک لبیک پاکستان ہر مظلوم کو اسکا حق دلوائے گی اور ہر ظالم کا ہاتھ روکے گی ہر مظلوم غریب عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور اس بار دنیادار پارٹیوں سے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی میدان اب ان چوروں کیلئے نہیں چھوڑے گی جنہوں نے مسجدوں کے اسپیکر اتر وائے اور جنہوں نے کرونا وائرس کی خاطر اپنی مساجد میں مقتدیوں کو کہتے تھے کہ فاصلہ ہوکر کھڑے ہوجاو نماز میں اور جنہوں نے اسمبلیوں میں شریعت کے خلاف بل پیش کئے اور اس کے ساتھ کھڑے رہے اور ختم نبوّت کیلئے آواز تک نہیں اٹھا سکے۔