
"نواز، خٹک اور ترین تینوں وڑ گئے، باقی کو عوام دیکھ لیں گے"
طویل عرصے بعد پشاور میں ورکرز کنوینشن کے انعقاد کے بعد تحریک انصاف کا ملک کے 3 شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان
محمد علی
بدھ 6 دسمبر 2023
20:39

(جاری ہے)
شیر افضل مروت نے کہا کہ عوام نے ان کے پروگرام کو وڑنے کی قسم کھالی ہے، ایک پروگرام سے اندازہ ہوگیا کہ اب یہ سب کچھ نہیں چل سکے گا، خان کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوگئے اور اب منتیں کررہے ہیں۔
شیر افضل مروت کا پشاور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے پیں پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے وہ یہ کنونشن دیکھ لیں، یہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کا 12واں کنونشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا یہ معیار ہے کہ عدالتوں سے اشتہاریوں کو ریلیف مل رہا ہے اور نواز شریف آج دندناتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے40 سالوں سے عوام کا خون چوسا ہے، نواز شریف کی اپیلیں روزانہ سماعت کیلیے مقرر ہورہی ہیں لیکن ہمارے لیڈر کی اپلیوں کی تاریخ ہی نہیں دی جارہی ، تمام فیصلے انصاف سے بالا تر قانون کے منافی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے، قانون کو پیروں تلے روندنے والوں کو ہم سے خطرہ ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کہہ رہے ہیں کہ فروری میں برفباری ہوگی الیکشن نہیں ہوسکتے، دراصل یہ ہمارے کنونشن دیکھ کر ڈر گئے ہیں، مگر یہ کہاں تک بھاگیں گے کیونکہ عوام نے انہیں اب چھوڑنا نہیں ہے، ایک طرف مولانا نے برفباری کا بہانہ بنایا تو دوسری طرح پرویز ختک کہتے ہیں ہماری تیاری نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم اندھے تھے جو بھروسہ کر کے محمود خان اور پرویز خٹک جیسوں کو لیڈر بنایا مگر مستقبل میں تحریک انصاف ایسی تاریخ کو نہیں دہرائے گی اور نہ پی ٹی آئی میں کسی کو پرویز خٹک، محمد خان سمیت دیگر ان جیسے ریموٹ کنٹرول لیڈر نظر آئیں گے۔ شیر افضل مروت نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک سن لیں کل ہم آپ کو ڈبونے کیلیے نوشہرہ آرہے ہیں، جہاں آپ کے بلند و بانگ دعوؤں کو غرق یاب کریں گے، ہم نے تمام پابندیوں کو توڑ ڈالا ہے کل ہم نوشہرہ جائیں گے، جن کو غلطی تھی خان کی کمی نواز، خٹک اور ترین سے پوری ہوگی یہ تینوں وڑ گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دعویدار کیا ایک ہی جلسی کرسکا، ہم بلال بھٹو کا بھی مقابلہ کریں گے، پیپلز پارٹی والوں سن لوں ہمارا چیلنج ہے، ہمارے مقابلے کے لیے تیار رہو۔ جبکہ گزشتہ کئی ماہ سے عوامی منظر نامے سے غائب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر تیمور خان جھگڑا بھی بدھ کو پشاور میں منعقدہ پارٹی کنونشن میں منظر عام پر آ گئے۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی اور اس کی وجہ آپ سب ہیں، اگر آپ کھڑے ہیں تو سب کھڑے ہیں۔ تیمور خان جھگڑا نے ان تمام ساتھیوں اور کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جیل میں وقت گزارا، جو اب بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب بھی جیل میں ہیں۔انہوں نے سابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور مردان سے سابق ایم این اے مجاہد علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جس کا سب سے زیادہ شکریہ ادا کرنا چاہیے وہ عمران خان صاحب ہیں کیونکہ وہ 120 دن سے جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی قوم کے لیے 1ہزار سال جیل میں گزارنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ کسی سے ڈیل نہیں کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
امریکہ پاکستان اور بھارت کے بحران میں مداخلت نہیں کرے گا، وینس
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف
-
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا
-
عوام کا حکومت پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہا ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.