پاکستان مسلم لیگ کی ن لیگ کے ساتھ 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں پہلے سے طے شدہ معاملات میں موجود ہیں. چوہدری سالک حسین

مسلم لیگ ق فیصلہ ساز جماعت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے گی۔ خواجہ رمیض حسن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 دسمبر 2023 22:30

پاکستان مسلم لیگ کی ن لیگ کے ساتھ  4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی ..
لاہور6 دسمبر2023 ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2023ء ) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور انکے وفد کی چوہدری شجاعت حسین صاحب کے گھر آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوالات پر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ کے معمالات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں پاکستان مسلم لیگ کی 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں پہلے سے طے شدہ معملات میں موجود ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ اس سے زیادہ سیٹوں پر بات چیت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گا۔