
افغانستان سے 23 دہشت گرد تنظیمیں 53 ممالک میں دہشت گردی پھیلاتی ہیں، ذرائع
افغانستان سے دہشت گرد تنظیمیں پاکستان، امریکا اور چین کو نشانہ بناتی ہیں ، نشانہ بننے والے ملکوں میں پاکستان سرِ فہرست
جمعرات 7 دسمبر 2023 17:34
(جاری ہے)
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے جنداللّٰہ ایران میں جبکہ جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی باقاعدہ مالی معاونت کر رہا ہے، پاکستان میں گزشتہ سال دہشت گردی میں ٹی ٹی پی اور افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ضربِ عضب اور ردّالفساد سے ٹی ٹی پی تقریباً ختم ہو گئی تھی تاہم افغان طالبان کے اقتدار میں آنے پر ٹی ٹی پی دوبارہ متحرک ہو گئی ہے۔ایشیاء پیسیفک فورم کے مطابق 2015ء تا 2020ء پاک فوج کے آپریشنز کی بدولت ٹی ٹی پی کے حملے کم ہوئے، 2020ء کے بعد سے ٹی ٹی پی کے حملے بڑھ رہے ہیں۔ایشیاء پیسیفک فورم کے مطابق ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 2020ء میں 49، 2021ء میں 198، 2022ء میں 237 حملے کیے اور رواں سال 317 حملوں میں 389 پاکستانی شہید ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بھی افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا تھا اور پچھلے 2 برس میں پاکستان میں ہونے والے تمام خودکش حملہ آور بھی افغان تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان کے بارہا مطالبے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے، اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھی افغان طالبان کے دور میں خطے میں عدم استحکام بڑھنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ معاہدے میں دہشت گرد گروپ توڑنے اور دیگر ممالک کے لیے سلامتی کا خطرہ نہ بننے کے افغان طالبان کے وعدے پورے نہیں ہوئے، افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے میں سیکیورٹی کی صورتِ حال غیر یقینی ہو گئی ہے۔امریکی نمائندہ برائے امن پروگرام کے مطابق ٹی ٹی پی افغانستان میں دہشت گردوں کی تربیت اور فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے متحرک ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.