
عمران خان کے ساتھ دوستی تھی، 2002 میں انہوں نے میری الیکشن کمپین بھی چلائی
2011 کے جلسے سے پہلے تک میری عمران خان کے ساتھ دوستی رہی، پھر ایک وقت ایسا آیا کہ عمران خان نے جیل میں سادہ کپڑوں میں میری تصویر دیکھ کر مجھے اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کر دیا۔حنیف عباسی
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 7 دسمبر 2023
17:38

(جاری ہے)
9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نہیں ہوا۔فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے اور کور کمانڈر ہاؤس کو نشانہ بنایا گیا،اگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جا رہا تو عمران خان کو بھی کسی صورت معاف نہیں کرنا چاہئیے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ میں آج بھی شیخ رشید کے ساتھ کمیٹی چوک میں گریڈ ڈیبیٹ کے لیے تیار ہوں۔ہم بڑی سنجیدگی کے ساتھ بتائیں گے کہ راولپنڈی کو ہم نے کیا دیا اور شیخ صاحب آپ نے کیا دیا۔شیخ رشید کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔شیخ رشید نے ہر جگہ میٹرو بس سروس کا مذاق اڑایا اور آج ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ لوگ جن کا تعلق مڈل کلاس سے ہے۔اس میں سفر کرتے ہیں۔قبل ازیں حنیف عباسی نے کہا الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل نہ ہوئی تو نوازشریف حکومت نہیں بنائیں گے۔واضح اکثریت نہیں ملی تو ہم بالکل اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔نوازشریف پہلے بھی اپوزیشن لیڈر بنے تھے ہم دھمکیاں نہیں لگاتے تھے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے وہی اتحادی حکومت بنانی ہے تو اس سے بہتر ہے نہ بنائیں۔واضح اکثریت ملنے جا رہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.