تاحیات نا اہلی کا کیس صرف نواز شریف کا نہیں، نذیر تارڑ

ٖ الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے، سپریم کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے،تاخیر نہیں ہوگی، عطا تارڑ

جمعہ 8 دسمبر 2023 20:07

تاحیات نا اہلی کا کیس صرف نواز شریف کا نہیں، نذیر تارڑ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نزیر تارڑ اور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تا حیات نا اہلی کا کیس صرف نواز شریف کا نہیں۔ ہمارے مطابق تاحیات نا اہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے۔ اگر سپریم کورٹ تاحیات نا اہلی کے خلاف درخواست کو مقرر کردے تو اس سے لوگوں کے چھوٹے موٹے خدشات بھی دور ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا مقدمہ سننا بہت اچھا اقدام ہے۔

یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ سپریم کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے۔ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔ بلاول بھٹو ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ہماری قیادت نے سندھ اور بلوچستان کے دورے کرکے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔اس کیس میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کو سزا سے بچانا مشکل ہے۔