
پیپلزپارٹی آزاد کشمیرضلع جہلم ویلی حلقہ سات کا وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے دورہ جہلم ویلی کے موقعہ پرتاریخ ساز استقبال کا اعلان
جمعہ 8 دسمبر 2023 21:35
(جاری ہے)
یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن سید شفیق کاظمی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نوجوان رہنماء ظاہر لطیف سلہریا ،راجہ عزیز احمد خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں ممبر یونین کونسل چناری چوہدری محمد زبیر،راجہ بشارت دائود،خلیل الرحمن کھوکھر اور دیگر کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر جب بھی ہٹیاں بالا تشریف لائے تو ان کا پیپلز پارٹی حلقہ سات صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی قیادت میں بھر پور استقبال کرے گی وزیر اعظم کا راستہ روکنے کی دھمکیاں دینی والی مسلم لیگ ن پہلے حکومت سے علیحدہ ہو پھر دھمکیاں دے کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ریاست کے وزیر اعظم کا راستہ روکے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم کا راستہ روکنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیںانھوںنے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور بقاء کی جنگ لڑی عوامی حقوق کی پاسداری آئین اور قانون کی بالادستی،ریاستی اداروں کا قیام ملک کے لئے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے پیپلزپارٹی کو شہداء کی وارث ہونے کا بھی اعزاز ہے پارٹی کی قیادت نے عوام کے حقوق کے لئے شہادتیں قبول کی مگر کسی فرعون کے سامنے سرخم نہیں کیے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق ریاست کے وزیراعظم ہیںپیپلزپارٹی کا ہر کارکن وزیراعظم کے ساتھ پارٹی قیادت کے حکم پر کھڑا ہے وزیراعظم کو دعوت ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کا دورہ کرنے کے لئے ہمارے قائد صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے دی ہے وزیراعظم جب چاہیں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کا دورہ کریںپیپلزپارٹی ان کا فقیدالمثال استقبال بھی کرے گی اور انہیں عزت و احترام بھی دے گی وزیراعظم کے دورہ کے دوران ماسوائے چند کارکنان مسلم لیگ ن کے ضلع جہلم ویلی تمام عوام اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان اپنے مہمان کا والہانہ استقبال کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ چوہدری انوارالحق آج جس منصب پر ہیںکل تک یہ منصب راجا محمد فاروق حیدر خان کے پاس تھاراجا محمد فاروق حیدر خان نے حلقہ نمبر چھ اور حلقہ سات ضلع جہلم ویلی کے عوام کے لئے وزیر اعظم ہوتے ہوئے حق نمائندگی ادا نہیں کیا اور نہ ہی اب کر رہے ہیںفاروق حیدر خان نے اپنے چند کارکنان کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے کہ وہ دوسروں کی عزتیں اچھالیںاور ضلع بھر میں انتشار کا موجب بنیںاس طرح سے حالات مزید خراب ہوں گے ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے سے پھر گریز نہیں کریں گے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ ہے اور انکے اقدامات کی تائید و حمایت کر رہی ہے لیکن ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے چند نا عاقابت اندیش لیگی کارکنان اپنی پارٹی قیادت کے فیصلوں کو تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہیںموجودہ حکومت آزادکشمیر میں پی پی پی، مسلم لیگ ن اور منحرف پی ٹی آئی اسمبلی ممبران شامل ہیں جس کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق ہیںانکا پتلا جلانے والے اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیںایک طرف حکومت میں ہیںاور دوسری طرف وزیراعظم کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا جا رہاہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیںوزیراعظم منجھے ہوئے سیاسی رہنماء ہیںماضی میں بھی اعلی منصبوں پر فائض رہے اور اب ریاست کے چیف ایگزیکٹیو ہیںمٹھی بھر لیگی کارکنان کو جوش کے بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور اپنے کیے گے اقدام پر وزیراعظم سے جمہوری انداز میں معذرت کرنی چاہیے وزیراعظم چوہدری انوارالحق ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا کے مہمان ہونگے پیپلزپارٹی اپنے مہمان کی عزت و وقار اپنی جان پر کھیل کر بھی ہر گز مجروح نہیں ہونے دے گی انھوں نے کہا کہ صاحبزادہ اشفاق ظفر نے پیپلز پارٹی کے دور میں یونیورسٹی کیمپس دلایا جس کے باعث سالانہ جہلم ویلی کے عوام کے کرروڑوں روپے بچتے ہیں اس کے علاوہ گریٹر واٹر سپلائی، سائنس ماڈل کالج اور درجنوں تعلیمی اداروں کی عمارتیں تعمیر کروائی اور انھیں اپگریڈ کیا،سڑکیں تعمیر ہوئی راجہ فاروق حیدر خان کے دور میں کوئی بڑا کام نہیں ہوا جس سے جہلم ویلی کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہو
مزید قومی خبریں
-
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کو خراجِ تحسین ، 5 کروڑ روپے کا اعلان
-
کراچی،جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
پائلٹس کے جہاز اڑانے سے انکار پر بھارت ڈرونز بھیجنے پر مجبور ہوا‘ احسن اقبال
-
پاکستان کے جواب نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے ،قومی نصاب کا حصہ بنانے کی قرارداد جمع
-
وفاقی حکومت کابجٹ 2 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان
-
بھارت کو گھس کر مارا، شاہینوں نے سالمیت کی حفاظت کی‘عظمی بخاری
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.