ایمل ولی کی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات

جمعہ 8 دسمبر 2023 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔