
ملک کی 3 بڑی پارٹیاں اپنی سمت کھو بیٹھی ہیں ،سب اقتدار میں رہے ،کوئی کام نہیں کیا، شاہد خاقان عباسی
ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:56

(جاری ہے)
پاکستان میں پارٹیاں ضرور بنیں گی اور ملک کی 3 بڑی پارٹیاں اپنی سمت کھو بیٹھی ہیں۔ سب اقتدار میں رہے لیکن کوئی کام نہیں کیا اور اس وقت ملک کے حالات غیر معمولی ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2018 میں ہم نے بجٹ بنایا تو 15 سوارب روپے کا سود تھا اور ہمیں آج ہی فیصلہ کرنا ہے کہ سب اسٹیک ہولڈرز بیٹھ کر آگے کے راستے کا فیصلہ کریں۔
انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے آج تک ملک کی بات نہیں کی بلکہ یہ صرف ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہی ہیں۔ ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات نہیں کر رہا اور یہ اقتدار برائے اقتدار کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقتدار سے نہ کسی شخصیت کو کچھ ملے گا، نہ کسی جماعت کو اور نہ ہی ملک کو۔ جس مقصد کے لیے یہ انتخابات ہو رہے ہیں میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔دانیال عزیز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ دانیال عزیز خود بھی وزیر رہے ہیں،کام کابینہ کرتی ہے اور ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ڈال سکتے اس لیے میری نظر میں احسن اقبال نے اچھا کام کیا ہے اور میرے علم میں نہیں کہ دانیال عزیز کو پارٹی نے شو کاز نوٹس جاری کیا ہے تاہم انتخابات کے وقت اس قسم کی تنقید مناسب نہیں اور دانیال عزیز جذباتی آدمی ہیں وہ باتیں کہہ جاتے ہیں تاہم میرا نہیں خیال کہ دانیال عزیز مسلم لیگ (ن )چھوڑیں گے، دانیال کی اپنی صوبائی سیٹیں ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دھرنا کمیشن نے نوٹس بھیجا ہے ابھی اس کا جواب بنا رہا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف جعلی مقدمات تھے لیکن جن لوگوں نے یہ کام کیے ہیں ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ لوگ آج اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور اگر آپ کو انصاف ملتا ہے تو کیا وہ ڈیل ہو جاتی ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا،ملک کو صاف اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے اور جب تک بنیادی ریفارمز نہیں کریں گے معاملہ آگے نہیں چلے گا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں صرف اقتدار کی سیاست ہو رہی جس سے معاملات کا حل نہیں نکلے گا۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ ووٹ کی عزت ہوتی ہے تاہم اقتدار کو بھی عزت دینی پڑتی ہے اور ووٹ کو عزت دو کا بنیادی مقصد تھا کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں اور جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام بھی نہیں آسکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت توڑی گئی اور وزیر اعظم کو نااہل کیا گیا جبکہ انتخابات کے دن بھی دھاندلی کی گئی۔ 8 فروری کو ہی انتخابات ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.