گورنرسندھ سے آئی جی سندھ، ڈی جی نیب کی ملاقات، بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات ،پولیس ونیب کے کردار سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:45

گورنرسندھ سے آئی جی سندھ، ڈی جی نیب کی ملاقات، بدعنوانی کے خاتمہ کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ رفعت مختار اور ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی جاوید اکبر ریاض نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات،اس ضمن میں پولیس اور نیب کے کردار ،کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کی اہمیت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بدعنوانی کو روکنے کے لئے مسلسل آگاہی مہم ضروری ہے۔سیلانی ٹرسٹ کے سرپرست اعلی مولانا بشیر فاروقی ،ڈپٹی چیئرمین نیب بھی اس موقع پر موجود تھے۔