
ًہماری جماعت کی اولین ترجیحات میں انسانی حقوق کا تحفظ و فروغ شامل ہے،بلاول بھٹو زرداری
اتوار 10 دسمبر 2023 20:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں سابقہ عوامی حکومت نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایسے بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے محکمہ انسانی حقوق کے تحت ٹریٹی امپلیمینٹیشن سیل (ٹی آئی سی) قائم کیا اور مضبوط بنایا، جن کی حکومتِ پاکستان نے توثیق کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکار غریب متاثرین کو مفت قانونی معاونت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاکہ ملک میں تمام شہریوں بالخصوص اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے طریقہ کار موجود ہے،پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، خواتین، بچوں یا معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلسل جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالی عالمی امن کے لیے خطرہ اور انسانیت کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں جاری جارحیت کا بلاتاخیر نوٹس لینا ہوگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پارٹی اپنے بانی چیئرمین قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ویڑن کے مطابق انسانی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں انسانی حقوق پر کام کرنے کے لیے پارٹی کا انسانی حقوق سیل قائم کیا ہیمزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.