1971 کی کہانی، غازیوں کی زبانی، 1971ء کی جنگ میں بھارتی تربیتی یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ

جمعرات 14 دسمبر 2023 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2023ء) 1971 کی کہانی، غازیوں کی زبانی، 1971ء کی جنگ میں بھارتی تربیتی یافتہ دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی نے مشرقی پاکستان میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کیا ، پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے، 1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر نے آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے بطور میجر 1971 کی جنگ میں اپنی خدمات سر انجام دیں، 1971 کی جنگ میں حالات بہت کشیدہ تھے، بنگالی باغیوں اور دہشتگرد مکتی باہنی نے پاکستانی فوج کا راشن بند کر دیا، دہشت گرد مکتی باہنی پاک آرمی کو گالیاں دیتے تھے لیکن ہم نے برداشت کا مظاہرہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک آرمی نے مظلوم بہاریوں کا قتلِ عام اور ریپ کیا، یہ سفید جھوٹ ہے، دراصل یہ سب کچھ انہوں نے خود کیا، ان گنت کتابوں اور جنگی قیدیوں نے یہ ثابت کیا کہ قتل وغارت دہشتگرد مکتی باہنی، بھارتی فوج اور بنگالی باغیوں نے کیا، بھارتی فوج اور دہشتگرد مکتی باہنی نے بنگالیوں اور مشرقی پاکستان کے لوگوں کو پاک فوج کے خلاف اکسایا، دہشتگرد تنظیم مکتی باہنی اور بھارتی فوج نے نہتے بہاری اور مغربی پاکستان کے لوگوں کا قتلِ عام کیا، انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے بنگالیوں کو تربیت دے کر دہشتگرد مکتی باہنی میں شامل کر دیا، بھارت نے جنگ کے دوران دہشتگرد مکتی باہنی کو اسلحہ اور خوراک فراہم کیا، پاک فوج نے جان بوجھ کر مشرقی پاکستان کے لوگوں کا قتل نہیں کیا نہ نقصان پہنچا، شیخ مجیب الرحمٰن نے بنگالیوں کے قتل کی تعداد غلط بتائی، دہشتگرد مکتی باہنی نے ایسٹ پاکستان رائفلز کے 40 افسروں اور انکے اہلخانہ کو مارا