عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کےلئے قومی اسمبلی کے چار حلقوں پر امیدواران کا اعلان کردیا

ہفتہ 16 دسمبر 2023 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کےلئے قومی اسمبلی کےچار حلقوں پر امیدواران کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

این اے 29 پشاور کیلئے ثاقب اللہ خان چمکنی، این اے 30 پشاور کیلئے ارباب زین عمر، این اے 38 کرک کیلئے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان کیلئے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواران کی منظوری دے دی۔